رواں مالی سال کے لئے ٹیکس ریونیو ہدف 2810 ارب سے کم کرکے 2605 ارب کردیا گیا

فیصلہ ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کے پیش نظر کیا جب کہ ان لینڈ ریونیو 2350ارب اورڈائریکٹ ٹیکسوں کا ہدف 1109 ارب مقرر


Irshad Ansari June 01, 2015
ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ مذکورہ اہداف کو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے تیار کیے جانے والے تلخیص میزانیہ میں شامل کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شارٹ فال کے باعث رواں مالی سال 2014-15 کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2810ارب روپے سے کم کرکے 2605 ارب روپے کردیا ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2014-15کے لیے مقرر کردہ نظر ثانی شُدہ ہدف میں سے ان لینڈ ریونیو کی مد میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2350ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور ڈائریکٹ ٹیکسوں کا ہدف 1109 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1091.69 ارب روپے، ورکر ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی مد میں وصولیوں کا ہدف16.22 ارب روپے جبکہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1.93 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف1082 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 159ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 255 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ مذکورہ اہداف کو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے تیار کیے جانے والے تلخیص میزانیہ میں شامل کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں