کے الیکٹرک نے 22 ارب روپے کے صکوک جاری کر دیے

پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے لسٹڈ صُکوک ہیں


Business Reporter June 01, 2015
پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے لسٹڈ صُکوک ہیں اور سرمایہ کاروں کو اُن کی سرمایہ کاری پر نفع بخش افادیت فراہم کر تے ہیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے 2ارب روپے مالیت کے گرین شو آپشن سمیت 22ارب روپے مالیت کے صکوک جاری کر دیے ہیں۔

اِن صکوک کی سبسکرپشن اجرا کے پہلے دن ہی مکمل ہو گئی تھی۔ صکوک 7سال کی مدت کیلیے جاری کیے گئے ہیں اورJCR -VIS کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمٹیڈ کی جانب سے AA+ریٹنگ کے حامل ہیں۔ یہ پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے لسٹڈ صُکوک ہیں اور سرمایہ کاروں کو اُن کی سرمایہ کاری پر نفع بخش افادیت فراہم کر تے ہیں۔ اِنہیں جون 2015 تک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرا لیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق حکمت عملی سے بھرپور اِس اقدام سے کے الیکٹرک کو دوررس فوائد حاصل ہوں گے جن میں اِس کی طویل المعیاد کاروباری حکمت عملی پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔ ان صُکوک سے کمپنی کو اس کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے منصوبوں، جن میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور کارکردگی میں بہتری، ترسیل و تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانا، نظام کے قابل بھروسہ ہونے کو مزید بہتر بنانا اور نقصانات میں کمی جیسے منصوبے شامل ہیں ان کو سرمایہ فراہم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں