پاک چین راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنا ملک وقوم کی خیرخواہی نہیں عبدالباسط

موجودہ حکومت کسی بھی سابق حکومت سے زیادہ دوراندیشی اور سمجھ داری سے کام کررہی ہے، عبدالباسط

موجودہ حکومت کسی بھی سابق حکومت سے زیادہ دوراندیشی اور سمجھ داری سے کام کررہی ہے، عبدالباسط۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

ISLAMABAD:
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک' چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل میں مشکلات پیدا کرنا ملک و قوم کی خیر خواہی نہیں، منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی حکمرانوں نے سر دھڑ کی بازی لگائی۔


ایک بیان میں عبدالباسط نے کہا کہ دشمن پاکستان میں اقتصادی کوریڈور اور گوادر ڈیپ سی پورٹ کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے مگر اس کے یہ نا پاک عزائم کبھی بھی پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین سے بھاری سرمایہ کاری اور پاک چین اکنامک کوریڈور کے معاہدے موجودہ حکومت کی شاندار کامیابیاں ہیں جن کی تعمیر سے پاکستان بین الاقوامی طور پر معاشی حب بننے جارہا ہے مگر پاکستان کی ترقی سے سخت پریشان بھارت اسے ناکام بنانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی سابق حکومت سے زیادہ دوراندیشی اور سمجھ داری سے کام کررہی ہے اور عظیم الشان منصوبوں کے ذریعے ملک کے تمام علاقوں کو یکساں مستفید کرنا چاہتی ہے۔
Load Next Story