آج سے 80 فیصد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل جائیں گے غیاث پراچہ

سی این جی اسٹیشنز کے مالکان ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرا رہے ہیں، غیاث پراچہ

سی این جی اسٹیشنز کے مالکان ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرا رہے ہیں، غیاث پراچہ۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے حکومت کی طرف سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل کو ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرانے والے سی این جی مالکان کے لیے سہولت پیدا کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں سی این جی اسٹیشنز کو چلانے کے عمل کو آسان بنانا چاہیے۔


اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے مالکان ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرا رہے ہیں۔ گزشتہ روز وقت کم ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سی این جی اسٹیشنز اس سلسلے میں رقم جمع نہیں کرا سکے تاہم پیر سے اس سلسلے میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔ سی این جی اسٹیشنز8 ماہ سے بند پڑے ہیں اس لیے ان کی مشینری چلانے میں بھی وقت صرف ہو رہا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ آج سے80 فیصد سے زائد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل جائیں گے اور عوام کو سی این جی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گیس کی بحالی کے لیے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں۔
Load Next Story