اداکارہ میرا نے پاک زمبابوے سیریز کے آخری میچ میں رقص کرکے ماحول کو گرما دیا

آندھی اور لائٹ پول کی خرابی پر کھیل رکا تو میرا نےکمنٹری باکس کے سامنے آکر رقص شروع کردیا


ویب ڈیسک June 01, 2015
میرا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے دیکھنے کے لئے بغیر ٹکٹ کے ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، فوٹو: فائل

اداکارہ میرا میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے نہیں دیتیں تو پھر لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیسے بھولتیں جہاں آخری میچ کے دوران انہوں نے رقص کرکے ماحول کو گرما دیا۔

اداکارہ میرا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے دیکھنے کے لئے بغیر ٹکٹ کے ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، اسٹیڈیم کے دروازے پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے انہیں بغیر ٹکٹ کے اندر نہ جانے دیا تووہ غصے میں واپس جانے لگیں، اسی دوران پی سی بی حکام کو ان کا خیال آیا تو خصوصی پاس جاری کردیا اور اس طرح اداکارہ اسٹیڈیم میں داخل ہوپائیں جہاں ان کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

میچ کے دوران جب آندھی اور لائٹ پول کی خرابی پر کھیل رکا تو انہوں نے یہاں بھی توجہ حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور کمنٹری باکس کے سامنے آکر رقص کرنے لگیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں عالمی کرکٹ بحال ہونے پر انہیں جتنی خوشی ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں