ذاتی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے دھونی کو 80 کروڑ ملیں گے
دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بلوشرٹس کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں
بھارتی کرکٹ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی زندگی پر بنائی جانیو الی فلم کی رائلٹی کی مد میں 80 کروڑ روپے طلب کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم میں معاملات طے پاجانے کے بعد دھونی کو 20 کروڑ روپے ادا کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دھونی فلم کی آمدنی سے ہونے والے منافع میں بھی حصہ پائیں گے، تاہم اس کی فریقین نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے، دھونی پر فلم بنانے کے رائٹس فاکس اسٹار اسٹوڈیو نے حاصل کیے ہیں اور فلم کو بھارتی ہدایت کار نیرج پانڈے بنارہے ہیں، جس میں ششانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار نبھارہے ہیں، ابھی تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے تاہم اس کے پوسٹر جاری کیے جاچکے ہیں، دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بلوشرٹس کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔