کراچی میں کرکٹ اسٹیڈیم میں لوہے کا جنگلہ گرنے سے 30 شائقین زخمی

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے جبکہ بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔


Staff Reporter June 01, 2015
تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے جبکہ بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لوہے کا جنگلہ گرنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے جبکہ بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

کورنگی کے علاقے میں قائم جلال الدین کرکٹ اکیڈمی کے اسٹیڈیم میں اتوار کی شب کرکٹ میچ جاری تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ایس ایچ اوخان محمد شیخ نے بتایا کہ میچ کے دوران اچانک تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ کے اوپر قائم لوہے کا ایک بڑا جنگلہ گرگیا جسکے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں