الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا شیڈول پھر تبدیل کردیا
تمام قانونی مراحل اورتقاضے پورے کرنے کے بعد 28 جولائی کوحلقہ بندیوں کا حتمی نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
سندھ حکومت اور وزارت بلدیات کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع میں بنائے گئے بلدیاتی حلقوں اورنشستوں کی تعداد سے متعلق پیدا ہونے والی پچیدگیوں کودور کرنے میں تاخیر کے باعث وہاں حلقہ بندی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا اورالیکشن کمیشن ایک بار پھرحلقہ بندیوں کے شیڈول میں تبدیلی کرنے پرمجبور ہوگیا جس کے تحت اب حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست آج یعنی یکم جون کے بجائے 10 جون کو جاری کی جائے گی تاہم بقیہ شیڈول جوں کاتوں ہی رکھا گیا ہے تاکہ حلقہ بندی کے عمل کو جلد مکمل کیا جاسکے۔
اس حوالے سے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول پرتیسری بارتبدیلی کی گئی ہے اورنئے شیڈول کے مطابق اب 30 جون تک ان حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے، 25 جولائی تک تمام اعتراضات پرفیصلے سنائے جائیں گے اورتمام قانونی مراحل اورتقاضے پورے کرنے کے بعد 28 جولائی کوحلقہ بندیوں کا حتمی نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔