پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فوری امکان نہیں سشما سوراج

پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات صرف پرامن ماحول میں ہی ممکن ہو سکتے ہیں، سشما سوراج


Sports Desk/INP June 01, 2015
پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات صرف پرامن ماحول میں ہی ممکن ہو سکتے ہیں، سشما سوراج فوٹو: فائل

بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر کرکٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اتوار کو انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات صرف پرامن ماحول میں ہی ممکن ہو سکتے ہیں اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسلام آباد ذکی الرحمن لکھوی سمیت دہشت گرد حملوں کے دیگر ذمے داران کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے تعلقات میں کڑواہٹ سے قطع نظر ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر کرکٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں