ملالہ یوسف زئی کو جرمن این جی او نے ’’بلو ہارٹ ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا

تقریب میں دیواربرلن کے ٹکڑے پر جرمن فنکار وکٹر لینڈیٹا کے بنائے ہوئے ملالہ کے پورٹریٹ کی بھی رونمائی ہوئی


AFP June 01, 2015
ملالہ کی جانب سے ایوارڈ برلن انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ زارا افضال نے وصول کیا۔ فوٹو: فائل

جرمنی کی ایک این جی او نے ملالہ یوسف زئی کو 'بلوہارٹ ایوارڈ' سے نوازا ہے۔

برلن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جرمنی میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ملالہ کا یہ انعام برلن انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ زارا افضال نے وصول کیا۔ زارا ستمبرمیں برلن آمد پر یہ انعام ملالہ کے حوالے کریں گی۔

اس موقع پرجرمن فنکار وکٹر لینڈیٹا کے بنائے ہوئے ملالہ کے پورٹریٹ کی بھی رونمائی ہوئی جسے دیواربرلن کے ٹکڑے پرپینٹ کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں