فاٹا میں’’را‘‘ کی براہ راست مداخلت کے ثبوت موجود ہیں وزیر دفاع
ملکی تاریخ میں اتنا بدترین الیکشن آج تک نہیں ہواجوعمران خان نے کرایا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی سازشوں اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانااور دہشت گردوں کیخلاف جنگ کو ناکام بناناہے، فاٹا میں ''را'' کی براہ راست مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مستونگ میں جو قتل عام ہوا اس میں بھی را کی معاونت ہے،بھارت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے پرامن تعلقات کی خواہش کی ہے،بھارت اس کوہماری کمزوری نہ سمجھے، پاک فوج بھر پور جواب دے سکتی ہے،کے پی کے میں جس طرح بلدیاتی انتخابات ہوئے،عمران خان نے آج تک دوسروں پر الزام لگائے، جس طرح کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انسانی جانوںکاضیاع اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں آج تک کبھی ایسا نہیں ہو ا،عمران خان ساراملبہ الیکشن کمیشن پرڈال رہے ہیں،ملکی تاریخ میں اتنا بدترین الیکشن آج تک نہیں ہواجوعمران خان نے کرایا۔