پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہوں گے

پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری جب کہ امریکی وفد کی معاون وزیر روز مولر کرینگی


News Agencies June 01, 2015
پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری جب کہ امریکی وفد کی معاون وزیر روز مولر کرینگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا آغاز آج (پیر یکم جون) سے واشنگٹن میں ہوگا، مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے، اس کے علاوہ وفد میں وزارت خارجہ کے اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت معاون امریکی وزیر برائے آرمز کنٹرول اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی روز ایلن گوٹ مولر کریں گی۔ یہ مذاکرات 6 ورکنگ گروپوں میں ہوں گے جن میں قانون کی عمل داری، دفاع، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی، تعلیم، جوہری عدم پھیلاؤ، معیشت اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں