کاغذات نامزدگی میں رد و بدل پر الیکشن کمیشن پنجاب کا ڈپٹی ڈائریکٹرجبری ریٹائر کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے تحقیقات کی روشنی میں رانا محمد اسلم کو جبری ریٹائر کرکے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا


Zia Tanoli June 01, 2015
الیکشن کمیشن پنجاب میں سیاسی شخصیات کی طرف سے ساز باز کرکے سیاسی مخالفین کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ ذرائع فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن پنجاب میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد اسلم کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

رانا محمد اسلم کے خلاف سابق ایم این اے شہناز شیخ کی صاحبزادی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ٹمپرنگ کے الزامات پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کی گئی جس میں دیگر افسران کے نام بھی آئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں رانا محمد اسلم کو جبری ریٹائر کرکے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس خبر کی روشنی میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں سیاسی شخصیات کی طرف سے ساز باز کرکے سیاسی مخالفین کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جب شہناز شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ''ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل'' سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت الیکشن کمیشن آف پنجاب میں گروپنگ انتہا درجے پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں