شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 01, 2015
دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، آئی ایس پی آر. فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے 10 کلو میٹر دور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جب کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے آفیسرز سمیت درجنوں اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں