خواتین کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور
سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے
ISLAMABAD:
سندھ ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی خواتین پر ہیلمٹ کی پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواتین کے لئے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت سندھ نے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ پابندی کے اطلاق سے دہشت گردی میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف سیکریٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 8 جون سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔