پیرس میں پل بچانے کے لیے نشانِ محبت کی قربانی
پریمی جوڑوں کی جانب سے اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے لگائے گئے تالوں کے وزن پل گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے
فرانس کی حکومت نے ایک پل کو بچانے کے لئے محبت کی علامت کے طور پر لگائے گئے لاکھوں تالوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیرس میں دریائے سین پر واقع ایک پل پر محبت کرنے والے اپنی محبت امر کرنے کے لیے پل پر لگے جنگلے پر تالے لگا کر چابی دریا میں پھینک دیتے ہیں۔ اب تک اس پل پر 10 لاکھ سے زائد تالے لگائے جاچکے ہیں جن کا مجموعی وزن 45 ٹن تک جاپہنچا ہے،اس قدر وزن کی وجہ سے پل گرنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس لئے انتظامیہ نے پل کو بچانے کے لئے لاکھوں محبت کرنے والوں کی نشانیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیرس کی بلدیاتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل سے ان تالوں کو کاٹ کر ہٹا دیا جائے گا اور اب اس پل کے کنارے لگے جنگلوں پر تصاویر لگائی جائیں گی۔ شہر کے ڈپٹی میئر برونو جليارڈ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیرس محبت کا دارالحکومت بنا رہے اور اس کے لئے لوگوں کو محبت کے اظہار کے لیے نئے مواقع دیے جائیں گے۔