کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی مرکزی ملزمہ قرار

عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جون تک توسیع کردی


ویب ڈیسک June 01, 2015
ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کے ثبوت موجود ہیں لہذا ملزمہ کو اس جرم میں سزا سنائی جائے، کسٹم حکام۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں تفتیشی ٹیم نے ماڈل ایان علی کو مرکزی ملزمہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے سزا سنانے کی استدعا کی ہے جب کہ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا محمد اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سانحہ ڈسکہ کے باعث وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈر میں 15 جون تک توسیع کردی۔

ماڈل ایان علی کی جانب سے ضمانت اور ملزمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی ہوئی جسے عدالت نے کل تک کے لئے ملتوی کردیا۔ دوسری جانب کسٹم حکام کی جانب سے ماڈل ایان علی کیخلاف چالان بھی پیش کیا گیا جس میں ماڈل کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا، اس کے علاوہ چالان میں اویس محمد اور ممتاز حسین کو بھی نامزد قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ دونوں ملزمان دبئی فرار ہو چکے ہیں جیسے ہی دونوں ملزمان گرفتار ہوں گے تو ان کے خلاف بھی چالان پیش کردیا جائے گا۔

کسٹم تفتیشی ٹیم نے چالان میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ایان علی 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور ملزمہ کے خلاف ثبوت بھی موجود ہیں لہذا ملزمہ کو اس جرم میں سزا سنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |