انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم شفقت محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے

مجرم کو 9 جون کو سینٹرل جیل کراچی میں صبح ساڑھے 4 بجے پھانسی دی جائے گی۔


ویب ڈیسک June 01, 2015
مجرم کو 9 جون کو سینٹرل جیل کراچی میں صبح ساڑھے 4 بجے پھانسی دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے جس کے بعد مجرم کو 9 جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چوتھی بار مجرم شفقت محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے جس کے بعد مجرم کو 9 جون کی صبح ساڑھے 4 بجے سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ مجرم شفقت محمود کی عمر کے تعین کے حوالے سے تاخیر کے باعث اس سے قبل 3 مرتبہ اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے لیکن سزا پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ شفقت محمود کو گرفتار کرتے ہوئے 2004 میں عدالت نے 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں