سراج الحق نے نریندر مودی کی گرفتاری پر ایک ارب روپے انعام کا اعلان کردیا
مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والاغدارہے، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے والے کے لئے ایک ارب روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی حصارہے اور مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والاغدارہے، بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے ممبئی چلے جائیں، پاکستان میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں، بھارت کے ساتھ ہماری دوستی کا ایجنڈا صرف کشمیر کی آزادی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اچھی قیادت کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، کشمیر کا ہر نوجوان شیر لیکن حکمرانی بزدلوں کے ہاتھوں میں ہے، ہمارے حکمران اندھے، گونگے اور بہرے یا پھر بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پاکستان کی محبت میں سیدعلی گیلانی نے ساری زندگی جیلوں اور نظربندی میں گزاری۔ اہل کشمیر نے اپنے خون میں نہا کر سری نگر میں پاکستان کا جشن منایا اورقربانیاں دی لیکن کمزورحکمرانوں کی وجہ سے کشمیرکی آزادی کی منزل ہم سے دورہوگئی، حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2sb0qb_siraj-ul-haq_news