اسلام آباد راولپنڈی میٹرو منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کرے گا شہبازشریف
ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے عوام خود نمٹ لیں گے، وزیراعلٰی پنجاب
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میٹرو منصوبہ عوام میں احساس محرومی کو دور کرے گا۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کاکہنا تھا کہ نظام میں موجود خرابیاں دور کئے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، ملک کی اشرافیہ امپورٹڈ گاڑیاں سرکاری اخراجات پر چلاتی ہے لیکن عام آدمی کو ہر میدان میں کوئی سہولت نہیں ملتی، جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میٹرو بس منصوبہ عوام کے احساس محرومی کو ختم کرے گا۔ ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے عوام خود نمٹ لیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آباد لوگوں کے لئے ٹرانسپورٹ نظام پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے قوم کے لاکھوں گھنٹے ضائع ہوتے رہے، اس منصوبے سے ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ایک قومی منصوبہ ہے جو لاہور میٹرو منصوبے سے بھی زیادہ خوب صورت ہے، اس منصوبے کو شفاف طریقے سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس سے جڑواں شہروں کےمکینوں کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ میٹرو بس میں گرمیوں میں اے سی اورسردیوں میں ہیٹر کی سہولت ہوگی۔ وزیر اعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔