بالی ووڈ کے تینوں خانز ایک ساتھ  فلم میں کام کرنے پر تیار

ہدایت کار ساجدناڈیاڈ والا نے فلم کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی جس میں تینوں سپر اسٹارز کا کردار برابری کی بنیاد پر ہوگا

ماضی میں تینوں خانز کو اکٹھا کرنے کیلئے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کاروں نے ایڑی چوٹی کا زورلگایا، فوٹو:فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی پہچان بننے والے کنگ شاہ رخ خان ،دبنگ اسٹارسلمان خان اورمسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے اکٹھے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خانزشاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان نے اکٹھے ایک فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے، تینوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کاروں فرح خان، کرن جوہر،ادتیہ چوپڑا سمیت کئی دیگر ہدایت کاروں نے ایڑی چوٹی کا زورلگایا تاہم یہ قرعہ فال ساجد نانڈیا والا کے نام نکلا جن کی کوششوں سے بالی ووڈ کے تینوں نامور اداکاروں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔


دوسری جانب ہدایتکار ساجدنانڈیا والا نے فلم کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس میں تینوں خانز کا کرداربرابری کی سطح پر ہوگا جب کہ فلم کی شوٹنگ جنوری 2017 میں شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہدایتکارفرح خان نے 8 سال پہلے تینوں خانز کو فلم ''اوم شانتی اوم'' کے ایک گانے کے لیے اکٹھاکرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی ممکن نہیں ہوسکاتھا۔
Load Next Story