قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے
محکمہ ایکسائز نے مصباح الحق کی گاڑی کے کاغذات تین دن کے لیے ضبط کرلیے
STRASBOURG:
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے جس پر محکمے نے ان کی گاڑی کے کاغذات 3 دن کے لیے ضبط کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ڈرائیورنگ کے دوران مصباح الحق کو لاہور کے علاقے ڈیفنس خیابان اقبال میں روکا جہاں گاڑی کے کاغذات چیک کرتے وقت ان کے محکمہ ٹیکس کے ٹوکن نادہندہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد ایکسائز اہلکاروں نے مصباح الحق کی گاڑی کے کاغذات تین دن کے لیے ضبط کرلیے جو ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ان کے حوالے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب مصباح الحق کہنا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ٹیکس کی ادائیگی بروقت نہیں کرسکے۔