لاہور داتا دربار کے قریب واقع گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 نوجوان لڑکیاں جھلس کر جاں بحق

گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے گھر کے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک October 13, 2012
گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے گھر کے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

داتا دربار کے قریب واقع گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 نوجوان لڑکیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق داتا دربار کے قریب امیرروڈ پر واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے گھر کے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث 2 لڑکیاں جھلس گئیں جبکہ ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے بعد دونوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بچ نہ سکیں۔

پولیس کے مطابق گھر کے اندر 2 بچے اور 1 نوجوان بھی موجود تھا جو دہواں دیکھ کر فوری باہرنکل آئےجبکہ لڑکیوں کو باہر نکلنے کے موقع نہ مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں