نائیجیریا میں آئل ٹینکرکے حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاکمتعدد زخمی
حادثہ ٹینکر کی تیزرفتاری کے باعث پپیش آیا اورواقعے میں قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش ہوئیں
ISLAMABAD:
نائجیریا میں آئل ٹینکر کے خوفناک حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیریا کے جنوب مشرقی شہراونیٹشا میں تیل سے بھرا ایک ٹینکربے قابو ہوکربس اسٹاپ سے ٹکرا گیا اورزورداردھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں چاروں اطراف آگ پھیل گئی۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس اسٹاپ پرلوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اورٹینکرکی ٹکراورآگ کے باعث وہاں موجود 70 سے زائد افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ذیادہ ترلاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں جن کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جارہا ہے،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کی تیزرفتاری کے باعث پپیش آیا اورواقعے میں قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش ہوئیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کا شمار تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے تاہم سڑکوں کی خراب حالت کے باعث آئے روزآئل ٹینکر کے خونی ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔