قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

ملزمان ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک June 01, 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان ایف سی، فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں