درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں دھماکا 16 افراد جاں بحق35 زخمی

درہ آدم خیل کے مرکزی بازار فردوس مارکیٹ میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک October 13, 2012
دھماکے سے 15 دکانوں اور متعدد گاڑیاں کو بھی تقصان پہنچا۔ فوٹو: اے ایف پی

درہ آدم خیل کے مرکزی بازار فردوس مارکیٹ میں دھماکے سے 16 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔


عینی شاہدین کے مطابق بارود سے بھرا منی ٹرک مرکزی بازار فردوس مارکیٹ کے باہر کھڑا کیا گیا تھا جس میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے جبکہ 10 دکانیں اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔دھماکے میں امن لشکر کے مرکز کونشانہ بنایا گیا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


دھماکے كے بعد سيكيورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ كر سرچ آپريشن شروع كر ديا جب کہ فوری طور پر كسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہيں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں