ہندی سینما کی اداکار نرگس کا 86واں جنم دن منایا گیا

1958میں مدر انڈیا کے ساتھی اداکارسنیل دت سے شادی کے بعد نرگس نے فلمی سرگرمیوں کو محدود کردیا


INP June 02, 2015
1958میں مدر انڈیا کے ساتھی اداکارسنیل دت سے شادی کے بعد نرگس نے فلمی سرگرمیوں کو محدود کردیا ۔ فوٹو : فائل

ہندی سینما کی اداکارہ نرگس کا 86واں جنم دن گزشتہ روز منایا گیا۔

یکم جون1929کو فاطمہ راشد کے نام سے پیدا ہونے والی اس اداکارہ نے تین دہائیوں پرمشتمل فلمی کیریئر میں لازوال کرداروں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے حقیقت کے رنگ بھرے۔1958میں مدر انڈیا کے ساتھی اداکارسنیل دت سے شادی کے بعد نرگس نے فلمی سرگرمیوں کو محدود کردیا ۔

1967میں فلم رات اور دن نرگس کے فلمی کیریئر کی آخری فلم تھی جس کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔نرگس کی زندگی المیوں سے بھرپور تھی۔انھوں نے ابتدا میں اداکار راج کپور کے ساتھ دل لگایا۔ان کے شادی سے انکارپر وہ دل گرفتہ ہوگئی ۔

مدر انڈیا کے سیٹ پر سنیل دت نے انھیں آگ میں گھرنے پر بچایا اور محبت کا اظہار کیا جس پر 1958 میں نرگس نے سنیل دت کا ہاتھ تھام لیا۔اس جوڑے کے تین بچے سنجے، نمرتا اور پریا پیدا ہوئے۔ سنجے دت نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ گوگل نے بھی سرچ انجن میں نرگس کی تصویر آویزاں کر کے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں