عرفان خان نے رنبیر کو بیٹا بنانے سے انکار کردیا

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی فلم جگہ جاسوس میں گووندا رنبیر کے والد بنے تھے


Showbiz Desk June 02, 2015
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی فلم جگہ جاسوس میں گووندا رنبیر کے والد بنے تھے۔ فوٹو : فائل

MULTAN/ لاہور: بالی ووڈ اداکار عرفان خان جنھیں کیریکٹر ایکٹنگ کی وجہ سے مانا جاتا ہے۔

ان دنوں ہیرو بننے کے چکر میں ہیں، اسی لیے انھوں نے ایک فلم میں اداکار رنبیر کپور کا والد بننے سے انکار کردیا۔ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی فلم جگہ جاسوس میں گووندا رنبیر کے والد بنے تھے تاہم گووندا کے کردار سے فلمسازوہدایتکار انوراگ باسو مطمئن نہ تھے۔

جس کے بعدانھوں نے عرفان خان سے رابطہ کیا مگر انھوں نے رنبیر کے والد کا کردار کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عرفان نے کہا ہے کہ انھیں ہالی ووڈ فلم ''انفرنو ''کی شوٹنگ کے لیے جانا تھا، اسی لیے انکار کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں