’’گنگا جل2‘‘ملکی مسائل سے آگاہ کرنے والی فلم ہے پریانکا چوپڑا

فلم میں دکھائے جانے والے حالات اور ملک کو درپیش مسئال کی وجہ سے انتہائی اہم فلم ہے، پریانکا چوپڑا


Showbiz Desk June 02, 2015
ناچ گانے یا رومانوی کے بجائے ایکشن فلموں میں ہیرو کی طرح کردار ملنا بالی ووڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا بڑا ثبوت ہے، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی نئی فلم ''گنگا جل 2'' کو کرپشن ، لینڈ مافیا سمیت ملک کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کرنیوالی فلم قرار دیدیا ہے ''گنگا جل 2'' 2003 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم گنگا جل کا سیکوئل ہے۔

جس میں وہ خاتون پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 32سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ ''گنگا جل 2'' میں میرا کردار ایک پولیس افسر کا ہے اور میں اس میں وہی کررہی ہوں جو اجے دیوگن فلم کے پہلے حصے میں کرچکے ہیں یہ کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں دکھائے جانے والے حالات اور ملک کو درپیش مسئال کی وجہ سے انتہائی اہم فلم ہے ۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ اخبارات اور چینلز پر کرپشن لینڈ ، مافیا ، کسان کی خودکشی سمیت دیگر جرائم کو نمایاں دکھایا جاتا ہے جب کہ اس فلم میں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیاہے کہ کیسے ایک انسان کو اپنے ہاتوں زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پرکاش جھا غیر معمولی کہانیوں پر فلم بنانے میں کافی شہرت رکھتے ہیں اور ان کی یہ فلم ''گنگا جل ٹو بھی اپنے پہلے حصے کی طرح ہی غیر معمولی حقائق پر مبنی ہے ۔

مگر یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی مرد پولیس افسر کی جگہ ایک خاتون کو اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے ۔ ایک سوال جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں بالی ووڈ میں خواتین پر مبنی فلمیں کامیابی حاصل کررہی ہیں جس کی وجہ سے ہیروئنوں کو بھی ہیرو کی طرح ہی مقام مل رہا ہے اور انھیں صرف ناچنے گانے یا رومانوی کے بجائے ایکشن فلموں میں بھی اہم کردار دیے جارہے ہیں جو بالی ووڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں