پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کالعدم قراردیے جائیں الطاف حسین کا پھرمطالبہ
میاں افتخارکوہتھکڑی لگانے کے شرمناک عمل سے عمران خان کی آمرانہ ذہنیت آشکار ہوگئی، الطاف حسین
متحدہ قومی موو منٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑرہاہے لہٰذا ان بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریں۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخارحسین کوہتھکڑی لگاکرعدالت میں پیش کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے خیبرپختونخوا حکومت کاکھلاآمرانہ عمل قراردیا۔
انھوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے اکلوتے بیٹے کے باپ میاں افتخارحسین علیل بھی ہیں، انھیں انتہائی بزرگی کے باوجودجیل کی اس گاڑی میں عدالت لایاگیاجس میں عموماً عادی مجرموں و قیدیوں کوجیل یاپولیس لاک اپ سے عدالت لایاجاتاہے۔
اس شرمناک حرکت سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی سفاکیت کاہرذی شعور پاکستانی بخوبی اندازہ لگاسکتاہے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے خواتین سمیت نامزد کردہ 22امیدواروں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ ایم کیوایم کی نامزد کردہ خواتین امیدواروں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کی خواتین فرسودہ روایات اور جمہوریت کے برعکس ناجائز پابندیوں کا خاتمہ چاہتی ہیں۔