پنجاب میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا

انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔


ویب ڈیسک October 13, 2012
پنجاب بھرمیں 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھرمیں 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔


پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھر جاکر 5 سال سے کم عمر کےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ سرگودھا کے گورنمنٹ میاں مولا بخش اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈھول بجا کےکیا گیا جس کے بعد محکمہ صحت کے افسران کی قیادت میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف اضلاع اورشہروں میں بھی پولیو مہم کا آغازہوگیاجس کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں