آئندہ مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقررکرنےکا فیصلہ
ہدف رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ 2605 ارب کے مقابلے میں 19.14 فیصد زیادہ
ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2015-16 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3103.71 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جورواں مالی سال 2014-15 کیلیے مقرر کردہ 2605 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلہ میں 19.14 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں سے ان لینڈ ریونیو کی مد میں 2804.59 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جو رواں مالی سال کے مقرر کردہ2350 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلہ میں 19.34فیصد زیادہ ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے ڈائریکٹ ٹیکس (انکم ٹیکس) وصولیوں کا ہدف 1326.835ارب روپے مقرر کیاگیا ہے جو رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ1091.691 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کے مقابلہ میں 21.54 فیصد زیادہ ہے۔
ورکر ویلفیئر فنڈ کی مد میں وصولیوں کا ہدف19.71ارب روپے مقرر کیاگیا ہے جورواں مالی سال کے 16.22ارب روپے ہدف کے مقابلہ میں21.51 فیصد زیادہ ہے۔ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں ہدف 1.33 ارب روپے مقررکیا گیا ہے جو جورواں مالی سال کے 1.09 ارب روپے کے ہدف سے22.02 فیصد زیادہ ہے۔