آسٹریلیا سائنسدانوں نے ریشم کے ذریعے بہرے پن کا علاج دریافت کرلیا
سائنسدانوں نے ریشم کے ذریعے بہرے پن کا بغیر آپریشن کے علاج دریافت کرلیا ہے۔
10 سال کی کوششوں کے بعد آسٹریلوی سائنسدانوں نے کان کے پھٹے ہوئے پردے کا آسان علاج دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ریشم کےذریعے کان کے پھٹے ہوئے پردے کو جوڑا جاسکتا ہے، سائنسدانوں کے مطابق یہ روایتی طریقہ علاج سےکئی زیادہ مفید اور آسان ہے، اس طریقے سے بغیر آپریشن کے کان کے پردے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔