چین میں بحری جہاز ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد لاپتہ

بحری جہاز طوفان میں پھنسنے کے فوراً بعد ڈوب گیا، جہاز کے کپتان کا موقف


ویب ڈیسک June 02, 2015
کئی گھنٹے کی امدادی کارروائیوان کے باوجود اب تک صرف 10 افراد کو ہی بچایا جاسکا ہے۔ فوٹو: فائل

چین کے دریائے یانگ زے میں بحری جہاز ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن اسٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 410 چینی شہری اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے، جہاز میں سوار افراد مشرقی شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع شہر چونگ کنگ کے قریب دریائے یانگ زے کے کنارے واقع خوبصورت علاقے کی سیر کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں جہاز طوفان میں پھنسنے کے بعد ڈوب گیا۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے جس کی وجہ سے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اب تک صرف 10 افراد کو ہی بچایا جاسکا ہے جن میں جہاز کا کپتان اور چیف انجینیئر بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام نے اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ سیکڑوں اب بھی لاپتہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں