پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد خان جب کہ سینٹرل جیل میانوالی میں خضر حیات کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا


ویب ڈیسک June 02, 2015
سانحہ پشاور کے بعد اب تک 100 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد خان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 13 سال قبل ڈکیتی کے دوران 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔ سینٹرل جیل میانوالی میں اپنے ماموں زاد بھائی کو قتل کرنے والے مجرم خضر حیات کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ساہیوال سینٹرل جیل میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے والے مجرم محمد سرور اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے چن زیب کو پھانسی دے دی گئی.

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 100 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |