سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیووا اور ان کے جڑواں بھائی مارک وا نصف سنچری مکمل کرگئے

آئی سی سی کی جانب سے دونوں بھائیوں کو سالگرہ پر مبارکباد کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک June 02, 2015
آئی سی سی کی جانب سے دونوں بھائیوں کو سالگرہ پر مبارکباد کی ٹوئٹ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا اور ان کے جڑواں بھائی مارک وا کو 50ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا اور ان کے جڑواں بھائی مارک وا آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں دونوں جڑواں بھائیوں نے کینگروز ٹیم کے لئے 90 کی دہائی میں بیش بہا خدمات پیش کی۔ سابق کپتان اسٹیو وا کی ہی قیادت میں 1999 میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور یہی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کے لئے آخری ثابت ہوا جس کے بعد سے قومی ٹیم کوئی ورلڈ کپ فائنل میچ نہ کھیل سکی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں جڑواں بھائیوں کی کینگروز ٹیم کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی سالگرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

 

https://twitter.com/ICC/status/605539373874937856/photo/1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں