شمالی وزیرستان فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک

دتہ خیل میں کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک June 02, 2015
فورسز نے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، فورسز کی دتہ خیل میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا اسلحہ ڈپو اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی زمینی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں