جنوبی افریقا میں شیر نے گاڑی پر حملہ کرکے خاتون سیاح کو ہلاک کردیا

خاتون نے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا،پارک انتظامیہ

خاتون نے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا،پارک انتظامیہ فوٹو:فائل

جنوبی افریقا کے سفاری پارک میں اپنے ساتھی کے ساتھ درجنوں شیروں کا نظارہ کرنے والی خاتون کی گاڑی پر شیر نے حملہ کرکے خاتون سیاح کو ہلاک اور دوسرے شخص کو شدید زخمی کردیا ہے۔


جوہانسبرگ کے قریب گوٹنگ شیر پارک میں امریکی خاتون سیاح اپنےساتھی کے ہمراہ گاڑی میں سوار شیروں کا نظارہ کررہی تھیں جہاں درجنوں شیر گھوم رہے تھے کہ اچانک ایک شیرنے کار کی کھلی ہوئی کھڑکی سے ان پر حملہ کردیا۔ پارک کے ملازم اسکاٹ سمپسن نے بتایا کہ شیر دھیرے سے گاڑی کی جانب سے آیا جہاں خاتون دیگر شیروں کی تصاویر لینے میں اتنی مگن تھیں کہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا اوراس نے ان پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا اورجب ریسکیوکا عملہ وہاں پہنچا تو خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھیں۔

پارک انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کو گاڑیوں کے دروازے لاک اور شیشوں کو بند کرنے کے سخت ہدایات دی جاتی ہیں اور خاتون نے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
Load Next Story