نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

بجلی کی کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا


ویب ڈیسک June 02, 2015
بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی,فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جبکہ بل میں کمی کا اطلاق جون کے بلوں میں ہوگا تاہم بجلی کی کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کے نرخوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں