الیکشن کمیشن کا پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن نے حلقے میں 53 ہزار سے زائد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے پرضمنی انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 95 میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا خان نے نوٹس لیا تھا جس کی سماعت کے دوران حلقے میں 53 ہزار رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا جانا ثابت ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ہی امیدواراعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے تاہم حلقے میں 53 ہزار سے زائد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔