ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت تیسری مرتبہ کارروائی کے بغیر ملتوی

آئندہ سماعت فریقین کی جانب سے درخواست ضمانت کے حق اور مخالفت میں دلائل دیئے جائیں گے


ویب ڈیسک June 02, 2015
گزشتہ روز بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت تیسری مرتبہ کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی کی کسٹم عالت کے جج رانا آفتاب کے روبرو ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہونا تھی تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔ درخواست کی سماعت اب کل ہوگی جس میں فریقین کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے خلاف مقدمے اوران کی درخواست ضمانت کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں