خیبر پختونخوا میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہیں عمران خان

جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پرافسوس ہوا، چیئرمین تحریک انصاف

این اے 122 میں دھاندلی کی درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اگر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ٹھیک نہیں ہوئے تو ہم فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرائے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جتنے بڑے خیبرپختونخوا میں ہوئے۔ انہیں اس بات پر بڑا افسوس ہوا کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔ اگر سیاسی جماعتیں کہیں تو ہم پورے صوبے میں فوج کی نگرانی میں بھی دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، اگر بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی ہوئی ہے تو اسے اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔ عام انتخابات میں ایک ووٹر کو دو ووٹ ڈالنے تھے لیکن بلدیاتی انتخابات میں ایک ووٹر کو 7 ووٹ ڈالنا تھے، اس لئے انہیں وقت ہی نہیں ملا جس کی وجہ سے بد نظمی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت 5 سال ہے لیکن ہم 2 سال سے دھاندلی پر انصاف کے منتظر ہیں۔ وہ این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے نادرا کو 26 لاکھ روپے دے چکے ہیں لیکن اب تک اس کا فیصلہ نہیں آسکا۔ اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ این اے 122 پر درقواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2sf0tc_imran-khan_news
Load Next Story