پی سی بی نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے ظہیرعباس کے نام کی منظوری دے دی

آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستانی امیدوار کو یکم جولائی سے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔


ویب ڈیسک June 02, 2015
آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستانی امیدوار کو یکم جولائی سے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے سابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ظہیر عباس کے نام کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت سے سبکدوشی کے بعد پی سی بی نے اس عہدے کے لئے ظہیر عباس کا انتخاب کیا ہے جن کا نام کسی بھی وقت آئی سی سی کو بھیجا جاسکتا ہے جب کہ آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستانی امیدوار کو یکم جولائی سے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی صدارت کے لئے نجم سیٹھی کو نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے گزشتہ روز عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں