پی سی بی نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے ظہیرعباس کے نام کی منظوری دے دی
آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستانی امیدوار کو یکم جولائی سے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لئے سابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ظہیر عباس کے نام کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت سے سبکدوشی کے بعد پی سی بی نے اس عہدے کے لئے ظہیر عباس کا انتخاب کیا ہے جن کا نام کسی بھی وقت آئی سی سی کو بھیجا جاسکتا ہے جب کہ آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستانی امیدوار کو یکم جولائی سے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی صدارت کے لئے نجم سیٹھی کو نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے گزشتہ روز عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔