افغانستان میں شدت پسندوں نے امدادی تنظیم کے 9 کارکنوں کو ہلاک کردیا
ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،پولیس حکام
افغانستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے امدادی تنظیم کے 9 کارکنوں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنطیم نے قبول نہیں کی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع زاری میں نامعلوم افراد نے ''پیپل ان نیڈ'' نامی امدادی تنظیم کے فارم ہاؤس پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام افراد کو ہلاک کردیا جس میں خاتون سمیت پروجیکٹ اسٹاف کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جب کہ ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ ''پیپل ان نیڈ'' نامی تنظیم نے حملے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تنظیم 2002 سے کام کررہی ہے تاہم اب ملک بھر میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔