بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے چوہدری نثار علی

پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر ہرزہ سرائی سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 02, 2015
بھارتی وزرا کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے جب کہ اقتصادی راہداری پر ہرزہ سرائی سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ بھارتی قیادت پاکستان کی خوشحالی سے خوش نہیں اور وہ پاکستان کی ترقی سے خائف ہو کر مختلف حربے استعمال کررہی ہے جب کہ بھارتی وزرا کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک چائنا اقتصادری راہداری پرردعمل سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور نریندر مودی کا بیان بھی بھارتی عزائم کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |