سعودی عرب نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر گستاخانہ فلم آزادی اظہاررائے کی آڑ ميں توہين مذہب كا ارتكاب ہے۔
سعودی حكومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی انٹرنيٹ گورننس كانفرنس كے موقع پراقوام متحدہ كے عالمی ٹيلی كميونی كيشن فورم كو بھيجے جانے والے مراسلے ميں كہا گيا ہے كہ انٹرنيٹ سنسر شپ ميں نئے سرے سے تبديلی کی ضرورت ہے تاكہ گستاخانہ فلم جيسے اقدامات كو روكا جا سكے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امرکی ہے كہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مشاورت کی جائے اور آزادی رائے کی آڑ ميں اسلام جيسے مذہب اور اس کی اقدار کی توہين کی روک تھام كے لئے قوانين بنائے جائيں۔