ثانیہ جانوروں کے حقوق کیلیے کوشاں

صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جانوروں پر بھی مہربان رہنا درست طریقہ ہے، ثانیہ مرزا


Sports Desk June 03, 2015
بھارتی ٹینس اسٹار نے بے گھر کتے اور بلیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا کیلیے خصوصی اشتہار میں کام کیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آوارہ جانوروں کے حقوق کے لیے میدان میں کود پڑیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے بے گھر کتے اور بلیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا کیلیے خصوصی اشتہار میں کام کیا۔ ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ بہت سے جانور خاص طور پر کتے گاڑیوں کے نیچے آکر آئے روز مرتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں انھیں خصوصی شیلٹر مہیا کرنا چاہیے، صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جانوروں پر بھی مہربان رہنا درست طریقہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں