ایان علی کی رمضان میں قیدیوں کو سحر وافطار کرانے کی خواہش

کسٹم عدالت کے جج نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی

تمام قیدیوں کو سحری اور افطاری فراہم کریں اس حوالے سے جتنے بھی اخراجات بنتے ہیں،انکی فرایمہ کے اقدامات کریں گی،فوٹو : ظفر اسلم

PESHAWAR:
کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ماڈل ایان علی نے رمضان المبارک میں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کوسحری اور افطاری کرانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔


جیل حکام کولکھے گئے خط میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ رمضان المبارک میں اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کو سحری اور افطاری فراہم کریں اس حوالے سے جتنے بھی اخراجات بنتے ہیں اس کا تخمینہ لگا کر انھیں دے دیا جائے تو وہ رقم کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گی۔ذرائع کے مطابق جیل حکام نے اس بارے میں ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

دوسری طرف نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد شریک ملزم محمداویس کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی،منگل کوعدالت کے جج کی طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کوئی کارروائی نہیں۔
Load Next Story