ایان علی کی رمضان میں قیدیوں کو سحر وافطار کرانے کی خواہش

کسٹم عدالت کے جج نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی


Online/Numainda Express June 03, 2015
تمام قیدیوں کو سحری اور افطاری فراہم کریں اس حوالے سے جتنے بھی اخراجات بنتے ہیں،انکی فرایمہ کے اقدامات کریں گی،فوٹو : ظفر اسلم

PESHAWAR: کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ماڈل ایان علی نے رمضان المبارک میں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کوسحری اور افطاری کرانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

جیل حکام کولکھے گئے خط میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ رمضان المبارک میں اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں کو سحری اور افطاری فراہم کریں اس حوالے سے جتنے بھی اخراجات بنتے ہیں اس کا تخمینہ لگا کر انھیں دے دیا جائے تو وہ رقم کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گی۔ذرائع کے مطابق جیل حکام نے اس بارے میں ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

دوسری طرف نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد شریک ملزم محمداویس کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کردی،منگل کوعدالت کے جج کی طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کوئی کارروائی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں